9 غیر قانونی رہائشی مکانات مسمار،آپریشن 7 گھنٹے تک جاری رہا: آئی جی وصال فخر سلطان
لاہور(خصوصی رپورٹر)آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کے احکامات پر فیصل آباد میں گرینڈ انسدادِ تجاوزات آپریشن مکمل۔ریلوے ایسٹ کالونی فیصل آباد میں 40 سال پرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی۔9 غیر قانونی رہائشی مکانات مسمار، 40 ملین روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار۔آپریشن وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ویڑن کے مطابق کیا گیا۔ریلویز پولیس، ریلوے انتظامیہ اور ریلوے مزدوروں نے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیا۔شدید گرمی کے باوجود ریلویز پولیس کے افسران و جوانوں نے بھرپور جذبے سے آپریشن مکمل کیا۔ایس پی ریلویز لاہور کی نگرانی میں ایس ایچ او فیصل آباد اور ایس ایچ او جڑانوالہ کی موجودگی میں کارروائی انجام دی گئی۔انسدادِ تجاوزات آپریشن تقریباً 7 گھنٹے تک جاری رہا۔ آئی جی ریلویز پولیس نے کہا ہے 10 ارب روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزاری مہم کے تحت اہم پیش رفت ہوئی ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،۔ریلوے اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، ریلوے کی قیمتی اراضی کا تحفظ اور واگزاری اولین ترجیح ہے۔