نئی دہلی: بچوں کے علاج کیلئے موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا

 پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا 7اور 9برس کے بچے نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل ، اس ہفتے سرجری متوقع تھی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مودی سرکار نے بے حسی اور بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کے علاج کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں بچوں کے والد نے بتایا کہ پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا 7اور 9برس کے بچے نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل ہیں، اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی تاہم بھارتی دفتر خارجہ واپس جانے کا کہہ رہا ہے۔متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر خود کو بھارت میں غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔