واشنگٹن (آئی این پی )ادویہ ساز کمپنی سانوفی کی دوا زیلڈ کو بچوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے علاج کے لیے امریکی ریگولیٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی منظوری مل گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایف ڈی اے اس وقت زیلڈ کے استعمال کا جائزہ بھی لے رہا ہے تاکہ اسے 8 سال یا اس سے زائد عمر کے ان مریضوں کے لیے منظور کیا جا سکے جن میں اسٹیج 3 ٹائپ 1 ذیابیطس حال ہی میں تشخیص ہوئی ہو، تاکہ بیماری کی پیش رفت کو روکا جا سکے۔