نئی دہلی: عمارت گرنے سے بچوں سمیت 11افراد ہلاک

گیارہ افراد کو بچالیا گیا،وزیراعظم مودی کا واقعہ پراظہارافسوس،زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لیے دعا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ وا قعہ شہر کے شمال مشرقی ضلع میں پیش آیا جہاں زیادہ تر مہاجر مزدور رہتے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ 11 دیگر افراد کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا۔ نیٹ ورک نے بتایا کہ 5 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں۔مودی کے دفتر نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔