نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے 40 سے زائد سکولوں میں بموں کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آنے پر فوری بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکولوں کو دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی، ای میل رات کو 11 بج کر 38 منٹ پر بھیجی گئی، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ سکولوں میں بڑے پیمانے پر بم نصب کیے گئے ہیں۔ای میل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکول میں بم رکھے گئے ہیں اور ان کو اچھی طرح چھپایا گیا ہے۔