آئندہ انتخابات میں ایک مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گے،مشترکہ فیصلہ
ڈھاکا (آئی این پی )بنگلا دیش کے امیر اور چارمونئی کے پیر سید محمد رضا الکریم نے آئندہ عام انتخابات میں پانچ اہم اسلامی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ گذشتہ روز پانچ اسلامی جماعتوں نے ایک مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ایک مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان جماعتوں میں اسلامی انجمن بنگلا دیش، بنگلا دیش خلیفہ مجلس، جماعتِ علما اسلام، تنظیمِ اسلام پارٹی اور خلیفہ مجلس شامل ہیں۔ اس سلسلے میں چرمونائی پیر نے جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی نے اس اتحاد میں شامل ہونے کی غیر رسمی حمایت ظاہر کی تھی، تاہم جماعت اسلامی بنگلا دیش کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔چرمونائی پیر کی قیادت میں اس سلسلے میں دارالحکومت کے پرانا پلتان میں واقع اسلامی انجمن کے مرکزی دفتر میں اسلامی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات میں اسلامی جماعتوں کے لیے ایک مشترکہ امیدوار اتارنے کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی۔