بنگلا دیش: جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال، الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

ڈھاکا (آئی این پی)بنگلا دیش نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی، جس کے بعد اسے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے، یہ فیصلہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد سامنے آیا ہے، جب اس کی رجسٹریشن سابق حکومت نے منسوخ کر دی تھی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کی منسوخی کو کالعدم قرار دے دیا، جس سے اب وہ الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر ایک سیاسی جماعت کے طور پر درج ہو سکے گی۔