گوجرانوالہ: مضر صحت دہی بھلے کھانے سے 2افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالوں میںسات سالہ بچہ بھی شامل ،ابراہیم اوراحمد کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا
 گوجرانوالہ(آئی ین پی )گوجرانوالہ میں مضرصحت دہی بھلے کھانے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ میرب اور 7سالہ داد شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ 10سالہ ابراہیم اور 18سالہ احمد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی۔