دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، تیسرا نوجوانہسپتال منتقل کرتے راستے میں چل بسا
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ کے گاں پلوسکی میں مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوا۔ جاں بحق افراد کا تعلق حاجی جمال خان کرمیزئی خاندان سے ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق متوفیان کی شناخت شیران خان، فتح محمد اور نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او درازندہ کے مطابق پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔