انٹرنیشنل پہلوان کی 2 بیٹیاں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق

گوجرانوالہ میں پہلوان نوید اور اہلخانہ نے نجی فوڈ پوائنٹ پر کھانا کھایا‘سب کی طبیعت خراب ہو گئی
7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت علاج کے دوران دم توڑگئیں‘اتفاقیہ حادثہ ہے‘کارروائی نہیں کرینگے:پہلوان
گوجرانوالہ(آئی این پی )گوجرانوالہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے انٹریشنل پہلوان نوید کی دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ نوید کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بیٹی کی سالگرہ تھی، باہر کھانا کھایا جس کے بعد میری اور 4 بچوں کی طبعیت خراب ہونے پر سول اسپتال لے کر آئے تھے، اتفاقی حادثہ ہے، کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرنی۔گوجرانوالہ میں انٹرنیشنل پہلوان نوید اپنی 7 سالہ بیٹی کی سالگرہ پر نجی فوڈ پوائنٹ پر کھانا کھانے آئے، جس کے بعد ان کی اور 4 بچوں کی طبعیت خراب ہوگئی، تمام افراد کو حالت خراب ہونے پر سول اسپتال لایا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوید پہلوان کی 2 بیٹیاں دوران علاج دم توڑ گئیں، جن میں 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت شامل ہیں۔نوید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ ہے، کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرنی۔