جلالہ کے مقام پر بچے گہرے پانی میں چلے گئے ،ہسپتال منتقل، جانبر نہ ہوسکے
زندگی کی بازی ہارنے والے بچے آپس میں کزن ، سانحہ پر علاقے کی فضا سوگوار
شکرگڑھ(خصوصی رپورٹ)سرحدی علاقے جلالہ کے مقام پر سیر کیلئے آئی فیملی کے 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ چک جیندھڑ کے قریب نواحی گاؤں کھنہ کی فیملی سیر کے دوران دریائے راوی کنارے موجود تھی کہ 3بچے غلطی سے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ فیملی کے افراد اور اہل علاقہ نے بچوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈوبنے والوں میں 10 سالہ فاروق عامر،8 سالہ رافع ساجداور 9 سالہ عنایہ ساجد شامل ہیں ،جاں بحق ہونیوالے بچے آپس میں کزن ہیں۔اس المناک سانحہ پر ہسپتال میں سینکڑوں افراد جمع ہو گئے، علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔