شاہدرہ میں 6 سالہ نصیب اللہ،7سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت کی لاشیں برآمد ہوئی
: لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے دریائے راوی میں تین بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں 5 نمبر ٹی بند روڈ کے قریب دریائے راوی میں تین بچے ڈوب کر ہلاک ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں ڈوب کر ہلاک ہونے والے بچوں میں 6 سالہ نصیب اللہ،7سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچے پہلے سے مردہ حالت میں پائے گئے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد تینوں بچوں کی ڈیڈ باڈیز کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔