کوئٹہ، بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 4 سکیورٹی اہلکار شہید

  کوئٹہ(آئی ا ین پی ) کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے نزدیک  دھماکہ ہوا‘شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔