مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایک بھارتی فوجی ہلاک

 سرینگر(آئی این این پی   )مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکے میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔دھماکا پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے نزدیک ہوا تھا جس پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور مزید نفری طلب کی گئی۔