پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں 27 ستمبر کو لانگ مارچ شروع کرنے یا اسے کسی اور تاریخ تک مؤخر کرنے کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں راستوں کی ممکنہ بندش اور کارروائیوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، جبکہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالے سے پیش کی جانے والی مختلف آراء کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا سمیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ صحافیوں سے بات کریں گے، جبکہ اس وقت تک دیگر افراد بھی ان معاملات پر بات کرنے کے لیے اجازت لے لیں۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی میں مزید مشاورت کے بعد لانگ مارچ ملتوی کرنے یا نہ کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔