تحریک انصاف کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں مل سکی

تحریک انصاف کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں مل سکی

تحریک انصاف کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کے جواب کی روشنی میں عدالت نے درخواست پر فیصلہ کیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کے دوران وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا اور درخواست گزار اس فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔عدالت نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی اور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے متعلق حکم جاری نہیں کیا۔