تحریک انصاف کا اسلام آباد مارچ کا فیصلہ، حکومت نے احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا

تحریک انصاف کا اسلام آباد مارچ کا فیصلہ، حکومت نے احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا

پشاور: تحریک انصاف کی قیادت نے 24 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد مارچ کے انتظامات اور حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ جی ٹی روڈ کے ذریعے قافلے روانہ کرنے اور موٹروے کی رکاوٹیں ہٹانے پر مشاورت کی گئی۔ مختلف روٹس کے آپشنز پر غور کیا گیا، اور ہیوی مشینری کو اٹک اور صوابی تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق دھرنے یا ریلی کی اجازت نہ دینے کا عندیہ دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہے اور کسی بھی احتجاج یا جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔