عالمی سطح پر معروف قوال نذیر فریدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ عرصے سے بیمار تھے اور زیر علاج تھے۔
نذیر فریدی نے اپنی فنی زندگی اور سماع کا آغاز پاکپتن میں واقع درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر سے کیا۔ انہوں نے صوفیانہ اور عارفانہ کلام پڑھنے میں خاص مہارت حاصل کی، جس کے سبب انہیں پاکستان اور دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر ادا کی جائے گی، جس میں عقیدت مندوں اور فن سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔