امریکی اداکارہ اور گلوکارہ سیلینا گومز نے فوربز کی ’ریچسٹ سیلف میڈ وویمن‘ کی فہرست میں اپنی قریبی دوست اور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوربز نے حال ہی میں امریکہ کی 100 ایسی خواتین کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جنہوں نے اپنی محنت اور خود کی کوششوں سے بڑی مالی کامیابی حاصل کی ہے۔32 سالہ سیلینا گومز کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 700 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، جو انہیں اس فہرست میں نمایاں مقام دلاتا ہے۔اس فہرست میں سیلینا گومز کے علاوہ معروف شخصیات جیسے کم کارڈیشین، کائلی جینر، اوپرا ونفری، بیونسے، ریز ویدرسپون، ریحانہ، اور ٹیلر سوئفٹ بھی شامل ہیں۔
یہ کامیابی سیلینا گومز کی گلوکاری، اداکاری، اور کاروباری سرگرمیوں کا نتیجہ ہے، جس نے انہیں عالمی سطح پر امیر ترین اور کامیاب خواتین میں شمار کروا دیا ہے۔فوربز کی یہ فہرست ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی محنت اور خود اعتمادی سے اپنے لیے مالی اور پیشہ ورانہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔