لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے فوری بعد پیپر ری چیکنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ طلبا پیپرز کی ری چیکنگ کے لیے 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔لاہور بورڈ کے مطابق پیپرز کی ری چیکنگ کے لیے درخواستیں 24 ستمبر سیآن لائن وصول کی جائیں گی۔ طلباء بورڈ کی مقررہآن لائن سہولت کے ذریعے ری چیکنگ کے لیے درخواست جمع کروا سکیں گے۔بورڈ کی جانب سے ایک پیپر کی ری چیکنگ کے لیے فیس 1300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ طلباء مقررہ فیس جمع کروانے کے بعد اپنے پیپر کی ری چیکنگ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔