صدرِ گوگیرہ ( خصوصی رپورٹ)ستھرا پنجاب پروگرام کے دفتر سے ٹریکٹر ٹرالی چوری۔ذرائع کے مطابق چور 36/ٹو ایل روڈ سے لکڑاوالا کی جانب جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی نظر آ رہے ہیں، جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹریکٹر ٹرالی لے کر روانہ ہو رہے ہیں۔واقعے پر شہریوں نے ستھرا پنجاب انتظامیہ کی غفلت پر سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کی تلاش جاری ہے۔