پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودیہ کے اخراجات کی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے سعودی عرب جانے والے پارلیمانی وفد کی سہولت کاری، حج ڈیوٹی کے لیے معاونین کے انتخاب کے نظرثانی شدہ معیار اور زائرین گروپ آرگنائزرزسے متعلق نظرثانی شدہ زیارات پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن شگفتہ جمانی کی زیر صدارت ہوا۔ ارکان نے حالیہ پارلیمانی وفد کے دورہ سعودی عرب کے دوران سفری سہولیات، رہائش، سکیورٹی، استقبال اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تمام ارکان کو بلاامتیاز سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ وفد کے دورے پر ہونے والے اخراجات، رہائش، ٹرانسپورٹ، سکیورٹی، استقبال اور دیگر انتظامات پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کی جائے ۔چیئرپرسن نے کہا حجمعاونین کا انتخاب سفارش کے بجائیشفاف، میرٹ پر مبنی اور قابلِ تصدیق طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے۔ کمیٹی نے کہا کہ ثبوت کے ساتھ موصول ہونے والی شکایات کی مناسب فورم پر تحقیقات کی جائیں۔چیئرمین کمیٹی نیکہازائرین کو معیاری سہولیات کی فراہمی، شکایات کے ازالے، مالی شفافیت اور معاہدوں کی پابندی کی مؤثر نگرانی ضروری ہے۔ مزید غور کے لیے کمیٹی نے محمد اعجاز الحق کی کنوینرشپ میں ذیلی کمیٹی قائم کردیجس میں شگفتہ جمانی، احمد سلیم صدیقی اور نعیمہ کشور کو ارکان نامزد کیا گیا ہے۔