اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )حکومت نے 67ہزار پاکستانیوں کے حج سے محروم رہ جانے کے باعث سعودی عرب میں حاجیوں کے معاونین کی تعداد نصف کردی۔سعودی عرب میں عازمین حج کی مدد کیلئے معاونین کی تعداد 50فیصد کم کردی گئی۔وزرات مذہبی امور نے ایک لاکھ 79ہزار 210عازمین کیلئے 840معاونین کو منتخب کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 67ہزار پاکستانیوں کے حج سے محروم رہنے پر اب 440معاونین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور ٹیسٹ میں پاس پہلے 440معاونین کی خدمات حاصل کرے گا۔