سوجیکی کے مقام پر حادثہ ،ریسکیو ٹیموں نیسرچ آپریشن کرکے اخلاق کی لاش دریائے ستلج سے نکا لی لی
اوکاڑہ ،دیپالپور،حویلی لکھا(خصوصی رپورٹ) دریائے ستلج کے سوجیکی کے مقام پر نوجوان دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو حکام کے مطابق 30سالہ محمد اخلاق گائے کی دْم پکڑ کر دریا عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پانی میں ڈوب گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے کشتی، پلنجر اور سکوبا ڈائیونگ کی مدد سے 25فٹ گہرے پانی میں کئی گھنٹے سرچنگ کی، جس کے بعد نوجوان کی لاش برآمد کر کے ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔