نیل گائے کے شکار ی پکڑ ے گئے

فورٹ عباس(خصوصی رپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف کی فورٹ عباس کے جنگلات میں کارروائی، نیل گائے کے غیر قانونی شکار پرشکاری رنگے ہاتھوں گرفتار، آلات بھی بر آمد کر لیے۔ وائلڈ لائف انسپکٹر سلمان رضا نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق بااثر حلقوں سے بتایا جا رہا ہے تاہم ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔