اے این ایف:3 خواتین سمیت 9 ملزم گرفتار،118کلومنشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 7 کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں 5 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 118.15 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔کارروائیاں پشاور ایئرپورٹ ، کراچی میں کورئیر آفس، پشین،چارسدہ روڈ پشاور ،ہسپتال روڈ چارسدہ ،موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد بس ٹرمینل اور کلی دائود آباد ڈسٹرکٹ چاغی کے قریب کی گئیں۔انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔