اے این ایف کی کارروائیاں ، خاتون سمیت 7 ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیوں میں خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 68 لاکھ روپے مالیت کی 27 کلوگرام منشیات برآمد کیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 630 گرام ہیروئن کے 85 کیپسولز برآمد ہوئے۔ باچا خان ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے 500 گرام چرس ملی۔ سیال موڑ انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 10 کلو آئس برآمد اور 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب موٹر سائیکل اور مسافر خاتون کے قبضے سے 4.8 کلو چرس، 1 کلو آئس اور 5 کلو آئس برآمد ہوئی۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر سے 4 کلو افیون برآمد کی گئی۔ فیصل آباد کے قریب گھر اور گاڑی سے 2 کلو آئس ضبط ہوئی۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہیں