ریاض میں سعودی مفتی اعظم اور مجلس علماء کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی حملوں کے تناظر میں سعودی اور اتحادی افواج کے اہلکاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اتحاد، صبر، ثابت قدمی اور اللہ پر توکل رکھنے کی تلقین کی ہے۔
شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے حوثی گروہ کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔انہوں نے محاذ پر موجود سعودی فوجیوں اور اتحادی افواج کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور مشکل حالات میں حوصلہ نہ ہاریں۔سعودی مفتی اعظم نے اہلکاروں کو مشن کی تکمیل کے دوران صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور عوام کے دفاع کے لیے انجام دی جانے والی ذمہ داریاں اہم ہیں۔انہوں نے سعودی اور اتحادی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران اللہ پر توکل رکھنے اور مشکل حالات میں حوصلہ برقرار رکھنے کی بھی تلقین کی۔