سعودی عرب میں شیخ صالح بن فوزان مفتی اعظم مقرر

سعودی عرب میں شیخ صالح بن فوزان مفتی اعظم مقرر

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین نے ولی عہد کی تجویز پر شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو ملک کا نیا مفتی اعظم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اعلان ایک شاہی حکم نامہ کے ذریعے جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شیخ صالح کو سینئر علما کونسل کا چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی آف سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں یہ اہم تبدیلی اس وقت ہوئی ہے جب کہ سابق مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ 23 ستمبر 2025 کو وفات پا گئے تھے۔ شیخ عبد العزیز 1999 سے اس عہدے پر فائز تھے اور انہوں نے اپنی زندگی بھر مذہبی خدمات انجام دیں، جن میں شریعت کی تشریح، قانونی اور معاشرتی امور پر فتوے جاری کرنا شامل ہیں۔ ان کی وفات کے بعد سے ملک میں نئے مفتی اعظم کے تقرر کا انتظار تھا۔نئے مفتی اعظم شیخ صالح بن فوزان کو ملک کے مذہبی اور فقہی امور کی قیادت سونپ دی گئی ہے، اور ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ سعودی عرب کی مذہبی پالیسیوں اور تشریحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔