کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 914 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری دن کے آغاز پر بھی کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 166 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان مزید مستحکم ہوا۔