پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جبکہ ڈالر کے نرخ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی کاروبار میں 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم دن کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 48 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی۔دوسری جانب زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

 ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کاروباری ماحول میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں، تاہم سرمایہ کار اب بھی پالیسی اور عالمی معاشی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔