پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1,488 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 167,772 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 166,283 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔