پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔
100 انڈیکس میں 439 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 916 پر آ گیا ہے۔آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک وقت کے لیے 1 لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا، تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔اس وقت اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے منفی رجحان کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔