وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں آج بجلی کی فراہمی چند گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔
آئیسکو نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث مختلف فیڈرز پر بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ کمپنی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث مخصوص علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جائے گی۔آئیسکو کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اطلاع کے مطابق مختلف علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔کمپنی نے بجلی کی عارضی بندش کے باعث شہریوں کو پیش آنے والی ممکنہ پریشانی پر معذرت کرتے ہوئے صارفین کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردیا ہے۔