ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس، وکالت نامے نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے وکالت نامے نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو دوبارہ ہدایت کی ہے کہ سیشن کورٹ سے وکالت نامے لے کر رجسٹر میں اندراج کریں اور ان پر دستخط کروا کر وکلا کے حوالے کریں۔انھوں نے یہ ہدایت جمعرات کے روز کی یے۔ سماعت اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں ملزمان کی جانب سے وکلا ریاست علی آزاد اور زینب جنجوعہ جبکہ عدالتی حکم پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ڈاکٹر شیریں مزاری بھی پیش ہوئے۔سماعت کے دوران وکیل ریاست علی آزاد نے عدالت کو بتایا کہ ہادی علی چٹھہ کا وکالت نامہ مل گیا ہے جبکہ ایمان مزاری کا وکالت نامہ ابھی تک نہیں ملا۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جیل وکالت ناموں کے حوالے سے سیشن کورٹ ذمہ دار ہے اور وکلا کی استدعا پر ہی اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔عدالت میں پیش کی گئی اڈیالہ جیل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ رجسٹر اور ڈیجیٹل ریکارڈ کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکالت نامے جیل تک نہیں پہنچے