ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس ، سماعت آج تک ملتوی

اسلام آباد (آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت میں بیرئیر ہٹانے کے کیس کی سماعت، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس میں جج طاہر عباس سپرا کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت آج ہفتے کے دن تک ملتوی کر دی گئی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، ویڈیو ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ایمان اور ہادی بات نہ کر سکے، ہمیں آواز نہیں آ رہی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ایک لمحے کے لیے گفتگو۔وکلا نے عدالت سے آئندہ ہفتے کی تاریخ دینے کی استدعا کی، جج ابو الحسنات نے آئندہ ہفتے کی تاریخ دینے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ جج طاہر سپرا کیس کی سماعت کریں گے۔