جب وکلا کی باری آتی ہے تو قانون اور ضابطے سب سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں،جج طاہرسپرا
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ کوہسار احتجاج کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستیں وکالت نامے نہ ہونے کی وجہ سے واپس کردیں۔جبکہ اڈیالہ جیل حکام کے خلاف دائر درخواست پر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 24 ستمبر تک جواب مانگ لیا ہے ۔جج طاہرسپرانے ریمارکس دیئے ہیں کہ بغیر دستخط کے ضمانت کی درخواست نہیں لے سکتا۔جب وکلا کی باری آتی ہے تو قانون اور ضابطے سب سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں۔انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں ۔اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل حکام کے خلاف درخواست دائر کردی۔ وکلا کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے وکالت ناموں پر دستخط کرا کے دینے سے انکار کیا، جس کی وجہ سے ضمانت کی درخواستیں دائر نہیں ہوسکیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے وکلا سے استفسار کیا کہ وکالت نامے مصدقہ نہیں ہیں؟ وکیل زینب جنجوعہ نے کہا کہ دو دفعہ جمعہ، ہفتہ کو اڈیالہ جیل حکام سے ملی بھی ہوں، وہ کہتے ہیں پراسس میں وکالت نامے جائیں گے