ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیریئرز ہٹانے کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی

راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف  بیریئرز ہٹانے کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت آج ہوگی ، کیس کی سماعت اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کریں گے ۔سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش کیا جائیگا ملزمان کے وکلا زینب جنجوعہ اور ایمل مندوخیل عدالت میں پیش ہوں گے