مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے دوران سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دینے کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔