سپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس کا پارلیمانی وفدآج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(آن لائن)  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس کا پارلیمانی وفد، اسپیکر عوامی مجلس عبدالرحیم عبداللہ کی قیادت میں،آج پانچ روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے گا۔یہ دورہ پاکستان اور مالدیپ کے مابین پارلیمانی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔