لیوی کے خلاف تحریک جاری، آج لاہور میں بڑا جلسہ ہوگا:لیاقت بلوچ

امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمن جلسہ میں  لیوی کیخلاف سپر مارچ بارے اہم اعلان کریں گے
وزیراعظم وطن واپسی پر بلاتاخیر لیوی پر مذاکرات کا آغاز کریں، ٹال مٹول قبول نہیں: پریس کانفرنس 
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری تحریک کے سلسلے میں آج بروز جمعہ کو لاہور میں جلسہ عام کا اعلان کیا ہے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن جلسہ میں لیوی کیخلاف سپر مارچ بارے اہم اعلان کریں گے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا لیوی کے خاتمہ کی ملک گیر احتجاجی تحریک جاری ہے ، اسلام آباد لانگ مارچ چند روز کے لیے حکمت عملی کے تحت موخر کیا، وزیراعظم وطن واپسی پر بلا تاخیر پٹرولیم لیوی پر بات چیت کا آغاز کریں ، ٹال مٹول سے کام لیا گیا تو مارچ کا آغاز کردیں گے