فلک جاوید کے والد کے اکاؤنٹ ڈی فریز اور موبائل فون حوالگی کیس میں پیشرفت

فلک جاوید کے والد کے اکاؤنٹ ڈی فریز اور موبائل فون حوالگی کیس میں پیشرفت

اسلام آباد: فلک جاوید کے والد جاوید نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں دو درخواستیں دائر کی ہیں، جن میں اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے اور موبائل فون کی حوالگی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جاوید کا فلک جاوید کے ساتھ جوائنٹ بینک اکاؤنٹ ہے، اور فلک کی گرفتاری کے بعد اکاؤنٹ کو سیل کرنا قانونی طور پر درست نہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جاوید کے اکاؤنٹ کو ڈی فریز کیا جائے اور فلک جاوید کے بیٹے اور نواسی کے موبائل فون بھی واپس کیے جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فلک جاوید کو گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق فلک جاوید دو مقدمات میں مطلوب تھیں، جن میں ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا اور خاتون سیاستدان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ گرفتاری اچھرہ کے علاقے سے عمل میں آئی تھی۔