اسلام آباد بار کونسل نے جسٹس طارق جہانگیری کے معطلی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد بار کونسل نے جسٹس طارق جہانگیری کے معطلی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد بار کونسل نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد بار کونسل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلے تک ڈویژن بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے اور ہائی کورٹ ڈویژن بینچ کو مزید کارروائی کرنے سے روکا جائے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف معاملے میں ایک ڈویژن بینچ کے فیصلے کے تحت انہیں کام سے روکنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد بار کونسل نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کر کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔