جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کی کارروائی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں تین سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
ایڈووکیٹ اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری کے کیس کی پیروی کریں گے، جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں ان کی نمائندگی کریں گے۔جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے کیس کے قابل سماعت ہونے کے فیصلے کو آج وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی اور ہائیکورٹ میں بھی متعلقہ درخواستیں دائر کی جائیں گی۔