سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا پیپلز پارٹی سے استعفیٰ

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا پیپلز پارٹی سے استعفیٰ

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر قیادت سے شدید ناراض تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کو وسطی باغ کے حلقے سے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، جس پر انہوں نے اپنے تحفظات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اس وقت اپنے قریبی سیاسی ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ وہ جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس پیش رفت پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔