آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیرِاعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔

سردار تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں عدالتِ عظمیٰ سے معافی مانگ لی، جس کے بعد ان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے اپریل 2023 میں توہین عدالت کیس میں انہیں دو سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی نااہلی کو ختم کر دیا۔