پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز نے غیاث خان کے ساتھ شادی کر لی ہے۔
لاہور میں منعقدہ نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب آج لاہور میں ہوئی۔اس سے قبل سدرا نواز کی مہندی اور مایوں کی تقریبات میں بھی ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کر کے خوشی کا اظہار کیا۔