پاکستان کے گردشی قرضے میں 800 ارب روپے کی کمی، مجموعی قرضہ 22.4 کھرب سے کم ہوا:وزیر توانائی

پاکستان کے گردشی قرضے میں 800 ارب روپے کی کمی، مجموعی قرضہ 22.4 کھرب سے کم ہوا:وزیر توانائی

وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ حکومت کے آغاز پر گردشی قرضہ تقریباً 22.4 کھرب روپے تھا، جسے اب تک 800 ارب روپے کم کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے جاری اقدامات کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ آج 1225 ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی کی نئی اسکیم پر دستخط کیے جا رہے ہیں، جس سے مزید قرضے کم کرنے میں مدد ملے گی۔اوائس لغاری نے وضاحت کی کہ صارفین ہر یونٹ بجلی پر تقریباً ساڑھے تین روپے ڈیٹ سروس سرچارج ادا کرتے رہے ہیں، جو صرف سود کی ادائیگی میں استعمال ہوتا تھا اور اصل قرض باقی رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ نئی اسکیم کے تحت ڈیٹ سروس سرچارج سود کے علاوہ اصل قرض کی ادائیگی میں بھی استعمال ہوگا، جس سے آئندہ چھ سالوں میں گردشی قرضہ صفر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے گا۔وزیر توانائی نے اس کامیابی کو وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا اور تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔