ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور معروف امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ریحانہ نے خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے نومولود کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں ریحانہ اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوؤں میں تھامے دکھائی دی رہی ہیں۔ریحانہ نے بیٹی کا نام اور پیدائش کی تاریخ بھی بتایا: ’’راکی آئرش میئرز، 12 ستمبر 2025۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ایک دن قبل اے ایس اے پی راکی نے ایک فیشن میگزین کو انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اس بار بھی بیٹی کے والد بننا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ریحانہ اور راکی کے دو بیٹے بھی ہیں، اور ننھی بیٹی کی آمد سے خاندان کی خوشیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔