لفٹ لینے والی خاتون موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

لاش جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل ، شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات
 لاہور(کرائم رپورٹر)اللہ ہو گول چکر کے قریب موٹر سائیکل سوار خاتون حادثے کا شکار ہوگئی ۔پولیس کے مطابق لفٹ لینے والی 50سالہ نامعلوم خاتون موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔لاش جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ، شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں